Sunday, April 14, 2024

Introduction


 Introduction 

یورولوجسٹ وہ ماہر ڈاکٹر (سرجن) ہوتے ہیں جو پیشاب کی نالی کے مسائل اور بیماریوں کو دور کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ ، یورولوجی سے متعلق کسی بھی حالت یا بیماری کی تشخیص کرتے ہیں ، اس کی تصدیق کرتے ہیں اور پھر اس حالت یا بیماری کو دور کرنے کے لئے اس کا علاج کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ کو گردے ، پیشاب کا مثانہ ، مادہ منویہ سے متعلقہ غدود ، پیشاب کی نالی اور مردانہ تولیدی نظام اور ان اعضاء کو کو متاثر کرنے والے مسائل کا علاج کرنے کی اور سرجری/ جراحی کرنے کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر بننے کے بعد اس کی ٹریننگ اور بین الاقوامی نوعیت کے امتحانات کا دورانیہ پانچ سے دس برس تک ہوتا ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بننے کے لئے اس کے باوجود اسکے بعد بھی مزید دو سے چار سال کی ٹریننگ / امتحانات میں کامیابی درکار ھوتی ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بچوں کے گردہ مثانہ کے تمام پیدائشی نقائص کا ایسا جدید آپریشن کرتے ھیں جن سے سائنسی تحقیق کے مطابق عمر یا معیار زندگی میں بہتری آ سکتی ہو۔ اور ان تمام مراحل میں والدین کو تمام تازہ ترین تفصیلات سے باخبر رکھتے ہیں۔ مزید انفارمیشن کے لیے میرا پرسنل بلاگ وزٹ کرتے رہیں ۔